ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بینرز آویزاں کیے جائیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 15 مئی 2024 17:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو کے لئے اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس آپریشن میں تیزی لائی جائے، اس وقت کے دوران جتنی بھی بڑی تعداد لاروا برآمد ہوگا آنے والے دنوں میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے، گذشتہ سال کے دوران ڈینگی سے متاثر علاقوں کو کلین سویپ کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اجلاس ہوا ۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ڈینگی کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے بینرز آویزاں کیے جائیں، عوامی تعاون کے بغیر ڈینگی کو شکست دینا ناممکن ہے، بوگس یا فیک انٹری ڈیٹا اپ لوڈ کرنے والے اہلکار کے ساتھ سختی نمٹا جائیگا، ڈینگی کے خلاف جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، سرویلنس ٹیموں کی تعداد 999 ہیں۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر نے بتا یا کہ انڈور 788 جبکہ آئوٹ ڈور میں 211 ٹیمیں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہیں۔انڈور سرویلنس کے دوران 4 ہزار 3 سو لاروا برآمد جبکہ آئوٹ ڈور سرویلنس کے دوران 850 جگہوں سے لاروا برآمد ہوا۔رواں سال کے دوران ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 82 کے خلاف ایف آئی آر درج، جبکہ 89 دکانیں سربمہر کیا گیا،247 شاپس کے مالکان کے چالان اور 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں