ٰضلعی انتظامیہ نے روٹی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر زائد قیمتیںوصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی

بدھ 15 مئی 2024 22:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ نے روٹی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پرساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر کی2مقدمات درج کر لئے جبکہ 2 عمارتیں سربمہر(سیل) کرنے کے ساتھ 46 افراد کو گرفتار کیا گیااس امر کا اظہار کمشنر راولپنڈی ڈویڑن انجینئر عامر خٹک کی صدارت میں گزشتہ روزڈویڑنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاکمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کنزیومر کورٹس و کنزیومر پروٹیکشن کونسلوں کو بھرپور فعال کریں کنزیومر کورٹس عوامی ریلیف کا بہت بڑا ذریعہ ہیں صارفین کے حقوق کی حفاظت کی لئے کنزیومر پروٹیکشن میں بہت مضبوط قوانین موجود ہیں جنکے استعمال کیلئے عوامی آگاہی کی ضرورت ہے عوام کو آگاہی دی جائے کہ وہ کیسے یہاں پر اپنی شکایات درج کر کے فوری ریسپانس لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس میں پی آئی ٹی بی کی مدد سے شکایات مینجمنٹ سسٹم بنایا جارہا ہے اس سسٹم کے تحت موصول شدہ درخواست کی ٹریسنگ ہو سکے گی کہ کس دفتر نے پراسس میں کتنا وقت لگایا ڈپٹی کمشنرز پرائس مجسٹریٹس کی تعداد، ایریا کی میپنگ کے ساتھ یقینی بنائیں کہ وہ اپنے دائرہ کار میں آنے والے تمام ایریا کی چیکنگ کر رہے ہیں کمشنر نے ہدائیت کی کہ آئندہ جائزہ اجلاس میں تمام دفاتر کے ذمے موجود زیر التوااین او سیز کا سٹیٹس بھی دکھایا جائے نیز التوااور تاخیرکی تفصیلی وجہ بھی درج ہونی چاہئے اجلاس میں بتایا گیاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈویڑن بھر میں موصول شکایات پر کل 66 مین ہولز کوکور کیا گیا سٹریٹس لائٹس 1108 میں سے 854 فعال کی گئی بلاک ڈرینز کے حوالے سے 224 شکایات میں سے 141 کوکلیئر کیا گیااجلاس میں اس بات کو دہرایا گیاکہ ڈویڑن بھر میں پتیری روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی ہے روٹی کی مقررہ قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کے لئے 142 پرائس مجسٹریٹس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں 947 تندوروں کی چیکنگ کی اس دوران 97 خلاف ورزیاں رپورٹ ہونے پر2 لاکھ 40 ہزار جرمانہ اور 12 افراد گرفتار کئے گئے گزشتہ 24گھنٹوں میں 7337 چھاپوں کے دوران 167 جگہوں پر اوورچارجنگ کی شکایات اوورچاجنگ کے خلاف کاروائی میں ساڑھے 6 لاکھ روپے جرمانہ، 2 ایف آئی آرز، 2 عمارتیں سیل اور 46 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں