فوری انصاف محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں، بابر سرفراز الپا

بدھ 15 مئی 2024 22:54

ٓراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی بابر سرفراز الپانے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران عوام کی خدمت اور فوری انصاف مہیا کرنے کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلع اٹک کے دورے کے دوران کیااس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان اور ایس پی انوسٹی گیشن اٹک جویریہ جمیل بھی انکے ہمراہ موجود تھیں ٹک آمد پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی جبکہ آر پی او راولپنڈی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس لائنز اٹک میں پولیس کانفرنس کا انعقادکیااس موقع پر آر پی او نے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے اوراچھی کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں آر پی اونے کہا کہ تمام پولیس افسران عوام کی خدمت اور فوری انصاف مہیا کرنے کو اپنا نصب العین بناتے ہوئے محکمہ پولیس کی عزت اور وقار میں اضافے کا باعث بنیں، پولیس کا مقصد شہریوں کی بے لوث خدمت ہے فرائض کی ادائیگی کے لیے محنت اور دیانت داری کو اپنا شعار بنائیں بعد ازاں آرپی او راولپنڈی نے پولیس لائنز اٹک اور ڈی پی او آفس اٹک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں