تھانہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نےچوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان عمیر علی اور امان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والی مہران کار اور 03 موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔\378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں