پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کارروائی،چوری کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعرات 16 مئی 2024 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمات میں 02 مطلوب اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ساحل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ریس کورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرمان سال 2022 سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں