محکمہ صحت کی ٹیمز انسداد ڈینگی و پولیو کی سرگرمیاں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

جمعرات 16 مئی 2024 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو کی ایک کمیٹی بنائیں جو وہاں پہ دستیاب ادویات اور مشینری کے حوالے سے اپنی رپورٹ دیں۔ کمیٹی مانیٹرنگ کے ذریعے اس بات کویقینی بنائے کہ ہسپتالوں میں تمام ضروری ادویات موجود ہیں اور وہاں لگی مشینری فعال ہے تاکہ مریضوں کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمز انسداد ڈینگی و پولیو کی سرگرمیاں کو بھرپور طریقے سے جاری رکھیں۔ اگرچہ راولپنڈی میں پولیو کے پچھلے تین سیمپلز نیگیٹو آئے ہیں تاہم حالیہ مہم میں پولیو کے نان اٹینڈڈ اور مسنگ کیسز کی کوریج کو سو فیصد کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈرگ کنٹرول کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا یکم جنوری 2024 سے اب تک 2699 چھاپوں کے دوران 730 سیمپلز لئے گئے جن میں غیر معیاری رپورٹ ہونے پر 167 چالان، 45 عمارتیں سیل اور 08 ایف آئی آرز درج کی گئی۔

کمشنر آفس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن سید نذارت علی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سبطین کاظمی، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر اٹک،جہلم، مری اور چکوال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کمشنر راولپنڈی نے آر ڈی اے، میونسپل کارپوریشن اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو دو دن میں نقشے پر اپنے اپنے دائرہ کار میں آنے والی ڈرینز کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی تاکہ ذمہ داری کا ترین کیا جا سکے کہ کس ڈرین کی صفائی کس کی ذمہ داری ہے۔

کمشنر نے ہدایت کی کہ اضلاع میں سول ڈیفنس رضاکاروں کی تعداد بڑھائی جائے اور خصوصی طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں غیر قانونی طور پر پیٹرول فروخت نہیں ہو رہا۔ \378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں