راولپنڈی ،منشیات مقدمہ میں مجرم کو 9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم عمر اویس کو 09سال قید اور02لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کو گزشتہ سال1530 گرام چر س برآمد ہونے پر روات پولیس نے گرفتار کیاتھا، روات پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ،مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معز ز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ۔

سی پی اوسید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر ، انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں