اے این ایف کا منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون ، 133 کلوگرام منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 13:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران 5 کارروائیوں میں 133 کلوگرام منشیات برآمدکرکے 4 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کی گئی انسداد منشیات کارروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے ترجمان نے کہاکہ پسنی گوادر سے 65 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

خوشاب سے 36 کلو گرام چرس اور 2.2 کلوگرام افیون برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکیے گئے ۔جی ٹی روڈ اٹک کے قریب ملزم سے 18 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔سبی روڈ کوئٹہ کے قریب ملزم سے 12 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ۔نادرہ چوک طورخم کے قریب سے 215 گرام آئس برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں