شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو معیاری تفریح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، ڈی جی پی ایچ اے

جمعہ 17 مئی 2024 17:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود شہریوں کو معیاری تفریح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ، حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں جاری گرمی کی لہر کے باوجود پارکس کی سر سبز خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح راولپنڈی بھی شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہے تاہم پی ایچ اے پارکس اور گرین بیلٹس کی رونقیں برقرار رکھے ہوئے ہے اور شہریوں کو شدید موسمی اثرات سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کے ورکرز پارکس اور گرین بیلٹس کی شادابی برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں اور اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پارکس اور گرین بیلٹس کو پانی کی سپلائی جاری ہے ، خوبصورت پھولوں کے پودوں کو شدید موسمی اثرات اور شدید دھوپ کے اثرات سے بچانے کے لیے تمام اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں