راولپنڈی، منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 7ملزمان گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 18:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 7 ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، ملزم شہزاد سے 01 کلو 420 گرام چرس اور ملزم زیارت خان سے 01 کلو 195 گرام چرس برآمد کر لی۔صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے 05 لیٹر شراب، نصیر آباد پولیس نے ملزم شاہد سے 05 لیٹر شراب، ملزم عامر سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب اور ملزم شکیل سے ایک پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں