راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، سنگین جرائم میں ملوث 705اشتہاری مجرمان گرفتار

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے متعدد کارروائیوں میں سنگین جرائم میں ملوث 705 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی پولیس نے رواں سال اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کیٹیگری اے کے 78 اور کیٹیگری بی کے 627 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے، اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں