راولپنڈی، تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں پولیس ملازمین پر فائرنگ،جوابی کارروائی سے ملزم زخمی

جمعہ 17 مئی 2024 18:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) تھانہ ایئر پورٹ راولپنڈی کے علاقہ میں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ پولیس نے پام سٹی گرائونڈ کے قریب سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی ملزم کی شناخت تیمور کے نام سے ہوئی ہے ۔

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ملزم چند روز قبل پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس کی ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں