رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے خواتین ملکی ترقی میں مذید بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں

جمعہ 17 مئی 2024 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے خواتین ملکی ترقی میں مذید بہتر کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کوٹلی ستیاں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی شیر احمد ستی، کالج پرنسپل، فیکلٹی اور طالبات نے شرکت کی، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب بلال یامین ستی نے کہا کہ والدین بچیوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں تا کہ معاشرتی ناہمواری کا خاتمہ ہو سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ خواتین کی تعلیم تعمیری اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے انتہائی اہم ہے، ہمیں بچوں بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ اور اہمیت دینی چاہیے، ملکی ترقی میں خواتین کا برابر کردار ہے ، تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی اور ڈی سی مری نے کالج میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم کیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں