ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کی انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے کو تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

جمعہ 17 مئی 2024 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے نوٹس لیتے ہوے انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے کو تجاوزات کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت ہے۔ ترجمان آرڈی اے کے مطابق انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 اور آر ڈی اے بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2020 کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سخت کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایل یو اینڈ بی سی ونگ کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات، غیر قانونی و غیر مجاز تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلا خوف و خطر کے سخت کارروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی منظوری، کمرشلائزیشن، تکمیلی نقشہ جات، عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کے لیے فیس اور چارجز کے حوالے سے سروے کریں اور کنٹرولڈ ایریا میں تمام غیر قانونی رہائشی کمرشل عمارتوں کو ریگولرائز کریں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں