راولپنڈی سے 5جرائم پیشہ عناصر گرفتار

قبضہ سے شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمد، مقدمات درج

جمعہ 17 مئی 2024 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے شراب اوراسلحہ وایمونیشن برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عمر سے 5لیٹرشراب ، نصیر آباد پولیس نے ملزم شاہد سی5لیٹرشراب ، ملزم عامر سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ، صدرواہ پولیس نے ملزم آصف سے 10لیٹرشراب ، ملزم شکیل سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں