راولپنڈی، 17ملزمان گرفتار‘5کلو سے زائد چرس، 25لیٹر،2بوتل شراب اور غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمد

ہفتہ 18 مئی 2024 23:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،شراب سپلائرزاورناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 17ملزمان گرفتارکر کی5کلو سے زائد چرس، 25لیٹر،2بوتل شراب اور غیر قانونی اسلحہ مع ایمونیشن برآمدکر لیا تھانہ رتہ امرال پولیس نے حسن سے 1کلو 600 گرام چرس،احتشام سے 620گرام چرس،تھانہ ویسٹریج پولیس نے نعمان سے 1کلو260گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے اکبر خان سی1کلو 540 گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے عاقب سے 160گرام چرس،تھانہ کہوٹہ پولیس نے وقاص سے 10لیٹرشراب،یاسر سے 10لیٹرشراب،تھانہ سٹی پولیس نے علی سے 5لیٹرشراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے عرفان سے 2بوتل شراب اورشیراز سے 2بوتل شراب،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے وحید شاہ سے 1پستول30بور، عبداللہ سے 1پستول30بورمعہ ایمونیشن،فاروق سی1پستول30بور،تھانہ مندرہ پولیس نے شعبان سے 1پستول30بور،تھانہ کہوٹہ پولیس نے لطیف سے 1پستول30بور،تھانہ دھمیال پولیس نے اکثر علی سے 1خنجر اوروقاص سے 1چاقو برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں