زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کی جائے

ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر کی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2024ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے گزشتہ رو زپولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیامیٹنگ میں تھانوں کے محرران نے شرکت کی ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے افسران کی کارکردگی کافرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کی جائے،تھانوں کے مینول اورکمپیوٹرائزڈ ریکارڈ کو مکمل رکھا جائے تھانوں میں آنے والے شہریوں سے خوشی اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں