چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ہفتہ 18 مئی 2024 23:30

چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے بشارت بھٹی کی ملاقات،درپیش مسائل سے آگاہ کیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈپٹی جنر ل سیکرٹری تحصیل راولپنڈی بشارت بھٹی نے ملاقات کی اور انہیں چیئر پرسن بننے پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بشارت بھٹی نے تحصیل راولپنڈی کی خواتین کو انکم سپورٹ پروگرام میں درپیش مسائل سے انھیں آگاہ کیا۔ اس موقع پرچیئر پرسن روبینہ خالد نے یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد ہی راولپنڈی ریجن کے دفتر کا دورہ کریں گی اس ضمن میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں