ہیلتھ فیسلٹیز پر ری ویمپنگ کا کام حکومت کا نصب العین ہے،ایم پی اے عمران الیاس

ہفتہ 18 مئی 2024 23:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) محکمہ صحت اور ٹی سی آئی گرین سٹار سوشل مارکٹینگ پاکستان کے تعاون سے ایم سی ایچ،ریڈ کریسنٹ کمپلیکس میں نئے آپریشن تھیٹر، ماں اور بچہ یونٹ اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی حاکم خان، ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ رضوان اور سی او پی ٹی سی آئی گرین سٹار غضنفر عباس نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

افتتاحی تقریب راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں ممبر صوبائی اسمبلی راجا صغیر،تحسین فواد، ضیا اللہ شاہ، رفعت عباسی، ملک ابرار، ملک افتخار، عمران الیاس، اور ایم پی اے شازیہ رضوان،، ثمینہ راجہ اعزازی سیکریٹری ریڈ کریسنٹ عنصر اسحاق، سی او ہیلتھ روالپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈی سی آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر نوید اختر، چیف آف پارٹی ٹی سی آئی گرین سٹار غضنفر عباس، ڈپٹی چیف آف پارٹی ٹی سی آئی گرین سٹار عالیہ حبیب، پرونشل لیڈ ٹی سی آئی گرین سٹار ڈاکٹر اسلم باجوہ، محکمہ ہیلتھ کے علی عہدیدران، میڈیا، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی حاکم خان اور ایم پی اے شازیہ رضوان نے نئی تعمیر شدہ آپریشن تھیٹر، ماں اور بچہ یونٹ، اور ہیپاٹائٹس سنٹر کا دورہ کیا اور عوام کی صحت کی سہولیات کو بہتر کرنے اور پوری کرنے کے لیے محکمہ صحت اور ٹی سی آئی گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے تعاون کو سراہا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی ای شازیہ رضوان نے، ٹی سی آئی گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ کو ماں اور بچہ یونٹ اور ہیپاٹائٹس سنٹر کی رینوویشن پر خراجِ تحسین پیش کیا اور مسقبل میں بھی ری ویمپنگ کا کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔ ایم پی اے عمران الیاس کا کہنا تھا کہ ہیلتھ فیسلٹیز پر ری ویمپنگ کا کام حکومت کا نصب العین ہے۔ \378

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں