راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،13 ملزمان گرفتار

اتوار 19 مئی 2024 14:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ گزشتہ روز 13 ملزمان گرفتار کر کے چرس ، آئس ، شراب، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم یوسف سے ایک کلو 50 گرام چرس، ملزم تہذیب الحسن سے ایک کلو 20 گرام چرس، ملزم حسن سے 520 گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم علی سے ایک کلو 280 گرام چرس، ملزم شہزاد سے ایک کلو 270 گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم عنصر سے ایک کلو 350 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم خادم حسین سے 160 گرام آئس ، گوجر خان پولیس نے ملزم توصیف سے 20 لیٹر شراب، بنی پولیس نے ملزم مزمل سے 7 لیٹر شراب، آر اے بازار پولیس نے ملزم ہمایوں سے 5 لیٹر شراب، ریس کورس پولیس نے ملزم نیاز علی سے 5 لیٹر شراب، کلر سیداں پولیس نے ملزم مزمل سے 30 بور پستول معہ ایمونیشن اور ملزم تیمور سے 30 بور پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ ، الگ مقدمات درج کر لیے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں