کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا سیکرٹری کمیونٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل اشرف کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ

جمعرات 23 مئی 2024 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے سیکرٹری کمیونٹی اینڈ ڈویلپمنٹ سہیل اشرف کے ہمراہ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا دورہ کیا اورہسپتال پر جاری ریومپنگ کے منصوبے کی فزیکل پراگریس کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی، ایم ایس ہولی فیملی ڈاکٹر اعجاز احمد، ایکسئین بلڈنگ بھی وہاں موجود تھے۔

کمشنر راولپنڈی و سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف حصوں اور انتظار گاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے نیو بلاک پر جاری کام کے جائزہ کے دوران بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لی ، ہسپتال کی اولڈ بلڈنگ میں بنی نئی وارڈز کے ساتھ ساتھ نیو بلڈنگ میں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ہولی فیملی ہسپتال اولڈ بلڈنگ مکمل و ہینڈاوور ہونے کے بعد مریضوں کے لئے مکمل فعال ہے جبکہ نیو بلاک کا کام بھی تکمیل کے قریب ہے۔

اس وقت نیو بلاک کی فزیکل پراگریس 92% ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ ہولی فیملی ہسپتال کو جدید طرز میں ڈھالا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان راولپنڈی کے لئے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی بس کچھ قدم کے فاصلے پر ہے کیونکہ اپنی تکمیل کے بعد جدید ہسپتال مریضوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات فراہم کریں گے۔ ہسپتال تک آسان رسائی دینے کے لئے ہولی فیملی کے سامنے دوطرفہ سڑک بنائی جائے گی۔

اس سے مریضوں اور ایمبولنس کو گزرنے میں آسانی ہوگی۔کمشنر راولپنڈی نے مزید کہا کہ ہولی فیملی کی ریومپنگ مکمل کرنے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 30 جون 2024 کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ تاہم 24 گھنٹے کام جاری ہے اور امید ہے کہ اسے ڈیڈلائن سے پہلے مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 100 سرکاری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔اسکے علاوہ بی بی ایچ اور ڈی ایچ کیو کو بھی خاطر خواہ فنڈز مہیا کئے گے ہیں اور وہاں ریومپنگ کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں