ایجوکیشن ریٹ میں اضافہ ہونے کے باوجود اس کی کوالٹی میں اضافہ نہ ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے،اسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں

جمعہ 24 مئی 2024 21:15

کلرسیداں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے سرکاری تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیشن ریٹ میں اضافہ ہونے کے باوجود اس کی کوالٹی میں اضافہ نہ ہونا ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا بچہ شاہین کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری میں شاہین کو ایک خاص علامت کی حیثیت سے پیش کیا۔

(جاری ہے)

شاہین کے علاوہ کوئی اور پرندہ ایسا نہیں جو نوجوانوں کیلئے قابل تقلید نمونہ بن سکے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کا دارومدار طلبہ کے کلیدی کردار پر منحصر ہوتا ہے اس لئے کس بھی صورت قوم و ملک کی ترقی میں طلبہ کے تعمیری کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تدریسی عمل کیساتھ ساتھ عملی زندگی کے مختلف مراحل میں اپنا کردار ادا کرنے اور زندگی کے ہر میدان میں قوم کا فخر بلد کرنے کیلئے ان کی کردار سازی اس انداز سے کی جائے کہ مستقبل میں قوم کی بہتر انداز میں قیادت کر سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں