حکومت پنجاب نے پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر لی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 25 مئی 2024 23:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ پلاسٹک بیگزز نے ماحول کو بری طرح متاثر کیا حکومت پنجاب نے پلاسٹک بیگزز کے استعمال پر پابندی اور اس کے خاتمے کے لیے موثر حکمت عملی تیار کر لی 5 جون کے بعد پلاسٹک کا بیگزز استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پلاسٹک بیگزز کے بجائے کپڑے اور پولی تھن کے بیگزز کا استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پلاسٹک کے بیگزز میں کھانے کی اشیاء پیک کرنے سے بہت سی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ پلاسٹک کے شاپنگ بیگزز کے استعمال سے گریز کریں اور عام لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہی دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں راولپنڈی کی پلاسٹک کے شاپنگ بیگزز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے ریسٹورنٹ بیگزز ایسوسی ایشنز اور دیگر نجی کاروباری مراکز کے نمائندوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مجاہد عباس، ریسٹورنٹ بیگرز اور دیگر نجی کاروباری مراکز کے نمائندے موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں