راولپنڈی، کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں پتنگ اور ڈورپھنسنے پرہنگامی لینڈنگ

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2017ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائر پورٹ اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز نمبر 204 کوپتنگ اور ڈور انجن میں پھنسنے پرہنگامی لینڈنگ کراتے ہوئے واپس اتار لیا گیا ہے اطلاعات کے مطابق بسنت کے دوران کراچی جانے والی شاہین ائیر لائن کی پرواز 204سے ٹیک آف کے دوران پتنگ اور کیمیکل ڈور ٹکرانے کے بعد جہاز کے انجن میں پھنس گئی جس پر سول ایوی ایشن نے جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کرتے ہوئے واپس اتار لیااور سی اے اے کے انجینئرز نے جہاز کے انجن میں پھنسی ڈور نکالنے کے بعد اسے پرواز کی اجازت دی ترجمان سی اے اے کے مطابق واقعہ کے دوران جہاز اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا اورمذکورہ پرواز کو کلیئرنس کے بعد کراچی بھجوا یا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں