سینئرمزاحیہ اداکارمسعود خواجہ انتقال کرگئے

پیر 20 جون 2022 20:35

سینئرمزاحیہ اداکارمسعود خواجہ انتقال کرگئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2022ء) ٹیلی ویژن اور اسٹیج ڈراموں کے مزاحیہ اداکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کے مطابق مسعودخواجہ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے، ان کا گردوں کی بیماری کے باعث ڈائیلاسز چل رہا تھا، طویل فنی کیریئر میں مسعود خواجہ نے متعدد ڈراموں میں کام کیا، پاکستان ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والا ڈرامہ گیسٹ ہاؤس ان کے مشہور ڈراموں میں شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں