پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی ڈرامہ رشتے نہیں بدلتےپیش کیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2022 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2022ء) پنجاب آرٹس کونسل میں اصلاحی ڈرامہ رشتے نہیں بدلتے پیش کیا گیا۔ڈرامے کی مہمان خصوصی ناہید منطور اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔ڈرامے کی تحریر وہدایات بشارت جعفری نے دی ہیں جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر ارشد چوہدری تھے۔ کھیل کے فنکاروں میں شازیہ شیخ سپنا شاہ، لیاقت علی شاہ،جھلک علی،ارشد خان،سجاد خان،رضوانہ خان،صوفیہ علی ، انجم عباسی اور عمران رشدی نمایاں تھے۔

کھیل میں حضرت علی( رح) کے قول رشتے احسا س کے ہوتے ہیں کو موضوع بنایا ہے۔ڈرامے کی کہانی ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتی ہے کہ آج ہمارے خون کے رشتے کچے دھاگوں کی مانند کمزرر اور اجنبی ہوتے جا رہے ہیں۔ڈرامے میں ان رشتوں کو بڑی خوبصورتی سے تسبیح کے دانوں کی طرح پرویا اور جوڑا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ناہید منظور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اصلاحی موضوعات پر لکھے ڈرامے حقیت کے قریب تر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے اثرات بھی دیر پا ہوتے ہیں۔

آرٹس کونسل ہمیشہ سے فیملی ڈراموں کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔سٹیج ڈرامہ کا سنہری دور تب واپس آئے گا جب فیملیز ڈرامہ دیکھنے تھیٹرز کا رخ کریں گی۔ ڈرامہ رشتے نہیں بدلتے کے تمام کرداروں نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جس پر تمام داد کے مستحق ہیں۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹس کونسل نے ہمیشہ معیاری ڈراموں کو ہی اسٹیج کی زینت بنایا ہے۔ عوام کو بہترین تفریح مہیا کرنا آرٹس کونسل کی اولین ترجیح ہے۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد آرٹس کونسل میں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں