پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ورائٹی میوزیکل شو کا انعقادکیا گیا

اتوار 15 جنوری 2023 15:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2023ء) پنجاب آرٹس کونسل میں ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ورائٹی میوزیکل شو کا انعقادکیا گیا۔ صوبہ بھرسےورائٹی میوزیکل پروگرام میں طاہر نیئر،گلاب،عاصمہ لتا،ثقلین موسیٰ خیلوی،امیرہ میر،شرافت بلوچ،ساغر خان،جہانگیر خان نے اپنی آواز کا جادو جگا یا۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد کا کہنا تھا کہ ہماری ثقافت ہماری پہچان ہے جن قوموں کی کوئی پہچان نہیں ہوتی تاریخ انہیں فراموش کر دیتی ہے ہم لوگ خوش قسمت ہیں کہ ہماری ثقافت اپنی مثال آپ ہے جسے دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے فنکاروں نے اپنے لوک گیتوں، انکی دھنوں اور مفرد لب و لہجے کو بھر پور انداز میں محفوظ رکھا ہے اور آج کی نوجوان نسل کو بھی اس مستفید کر رہے ہیں۔ورائٹی میوزیکل نائٹ میں جڑوں شہروں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں