قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے

اتوار 19 مئی 2024 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2024ء) قومی خاتون کرکٹر عالیہ ریاض نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیے ، دائیں ہاتھ کی بیٹر نے انگلینڈ ویمن کے خلاف ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا ، عالیہ ریاض ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پانچویں پاکستان ویمن کرکٹر ہیں ، اس سے قبل بسمہ معروف، جویریہ خان، ندا ڈار اور منیبہ علی یہ اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں