ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال

منگل 14 مئی 2024 16:06

ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی نے محکمہ زراعت کے افسران پر زور دیا ہے کہ ضلع میں کپاس کی کاشت کا مقرر کردہ ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران کاشتکاروں سے روزانہ ملاقات کریں اور انہیں کپاس کی کاشت کے مالی فوائد بارے زیادہ سے زیادہ آگہی دیں تاکہ ٹارگٹ کا حصول یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی برائے کاٹن کراپ مینجمنٹ کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اعتزاز اسلم مارتھ، اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال محمد عظمان چوہدری، اے سی چیچہ وطنی وحید حسن، ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران، کھاد ڈیلرز ایسوسی ایشن، نمبرداران اور کپاس کی کاشتکاروں نے اجلاس میں شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر صائمہ علی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کپاس کی کاشت میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی۔ اجلاس کے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر زراعت چوہدری شہباز اختر نے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 81910 ایکڑ کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 48163ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا چکی ہے جو مقررہ ہدف کا59فیصد ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں