ساہیوال، گھریلو جھگڑے پر 19سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی

منگل 11 اگست 2020 19:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) 19سالہ شادی شدہ لڑکی نے کالاپتھر کھا کر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 71/4-R میں ایک شادی شدہ19سالہ لڑکی مسرت نے گھریلو معمولی جھگڑے پر کالا پتھر کھالیا جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نورشاہ نے پوسٹ مارٹم کی بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ متوفیہ رات کے وقت سوئی ہوئی تھی کہ اچانک اٹھ کر کالاپتھر کھالیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ متوفیہ کی شادی اپنے رشتہ دار ساجد بلوچ سے ہوئی تھی اور معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں