جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او نے اے ایس آئی کی تنزلی کردی

منگل 25 ستمبر 2018 21:51

ساہیوال۔25 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر ڈی پی او نے اے ایس آئی کی تنزلی کردی، تفصیلات کے مطابق تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کے اے ایس آئی جعفر حسین نے محنت کش سلطان احمد کھوکھر کیخلاف مقدمہ درج اور اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،سلطان احمد کھوکھر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن کے سامنے پیش ہوکر اے ایس آئی کیخلاف شکایت کی تو ڈی پی او نے مثل مقدمہ منگوا کر خود چیک کی اور سوال جواب کرکے حالات کاجائزہ لیا توالزامات ثابت ہوگئے جس پر ڈی پی او نے اے ایس آئی جعفر حسین کو اس کے عہدہ سے تنزلی کرتے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل کردیا،انہوںنے پولیس افسران کو اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں