ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے گندم کی خرید کاعمل تیزی سے جاری ہے،ترجمان محکمہ خوراک ساہیوال

پیر 20 مئی 2019 18:17

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) محکمہ خوراک ساہیوال نے گندم کی خرید کا ہدف تقریباً 55فیصد کرلیا ہے جبکہ ہدف مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ساہیوال کے ترجمان کے مطابق محکمہ خوراک ضلع ساہیوال کا گندم خرید کا ٹارگٹ 16لاکھ 82ہزار 488 بوری ہے جسے پورا کرنے کے لئے 9لاکھ 48ہزا ر 406بوریاں خرید کی جاچکی ہیں ۔

اب تک کسانوں اور کاشتکاروں میں 12لاکھ 9ہزار 854 بوریاں باردانہ میں تقسیم ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے گندم کی خرید کاعمل تیزی سے جاری ہے جبکہ فلور ملوں کی خریداری اور گندم کی ایکسپورٹ پر پہلے ہی مکمل روک تھام کی جارہی ہے جبکہ فلور ملوں کی خریداری اور گندم کی ایکسپورٹ پر پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بارشوں کی وجہ سے گندم کی فصل تقریباً 50 فیصد خراب ہوئی ہے اور گندم کی فی ایکڑ پید اوار بھی25من فی ایکڑ تقریباً ہوئی ہے جس کے باعث ٹارگٹ کے حصول میں پریشان ہورہی ہے۔ گندم کی پید اوار میںکمی کی وجہ سے منڈی مں گندم کے ریٹ میں تیزی چل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں