ساہیوال،سیل شدہ میڈیکل سٹور کی سیلیں توڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 18 جولائی 2019 17:41

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) سیل شدہ میڈیکل سٹور کی سیلیں توڑنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محلہ فرید گنج میں وارث علی نے بغیر لائسنس اور بغیر اجازت ادویات فروخت کرنے کیلئے میڈیکل سٹور کھول رکھا تھا کہ اس دوران ڈرگ انسپکٹرمیڈم صدف کو اطلا ع مل گئی اور مذکورہ آفیسر نے دوبارہ ریڈ کیا تو ملزم وارث علی نے سیل شدہ میڈیکل سٹور کی سیلیں توڑکر دوبارہ کھلا ہوا تھا اور ملزم بلا لائسنس اور بغیر اجازت ادویات فروخت کررہاتھا اور ملزم نے کار سرکار میں مزاحمت بھی کی۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے مذکورہ آفیسر کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف ڈرگ ایکٹ اور دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں