ساہیوال، 14سالہ لڑکا دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق

پیر 21 ستمبر 2020 23:08

ساہیوال ۔ 21 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2020ء) 14سالہ لڑکا دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو1122نے ایک گھنٹہ کی سخت جدوجہد کے بعد نعش نکال لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دولا زیریں کے رہائشی احمد علی کا 14 سالہ بیٹا وسیم عباس بھینسوں کو دریاے راوی پر پانی پلا رہاتھا اس دوران پانی کے تیزر یلے میں وسیم عباس بہہ گیا اور ڈو ب کرجاںبحق ہوگیا۔ ریسکیو1122 نے فور ی پہنچ کر ایک گھنٹہ کی سخت جدوجہد کے بعد نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں