دیوارگرنے سے مٹی تلے دب کر 32سالہ مزدورجاں بحق

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:29

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2020ء) : کنوئیں سے اینٹیں نکالتے ہوئے دیوارگرنے سے مٹی تلے دب کر 32سالہ مزدورجاں بحق ‘ریسکیو1122کے عملہ نے کنوئیں سے مزدور کی نعش نکالی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اڈہ بوٹی پال کے قریب ایک کنوئیں سے 32سالہ مزدور عاشر رشیداینٹیں نکال رہا تھا کہ اچانک کنوئیں کی دیوار گرنے سے وہ مٹی تلے دب گیا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کے عملہ نے فوری پہنچ کر کنوئیں سے مزدور کی نعش نکال کر ورثائ کے حوالے کی۔ متوفی 92/6-Rکا رہائشی بتایا گیا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں