ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں واک کا اہتمام

بدھ 8 مئی 2024 14:41

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) ورلڈ تھلیسیمیا ڈے کے موقع پر ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں طبی عملے اور عام افراد کو تھلیسیمیا بارے آگہی فراہم کرنے کے لئے ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمدعمران حسن خان، ڈاکٹر احمد ذیشان، ڈاکٹر رئیس عباس لیل، ڈاکٹر خلیل احمد، ڈاکٹر ساجد مصطفی، ڈاکٹر عمر اجمل، ڈاکٹر سعیدہ بانو اور انچارج تھیلیسیمیا سنٹر سہیل شکور سمیت فیکلٹی ممبران اور نرسز کی بڑی تعداد نے واک میں شرکت کی۔

واک سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر عمران حسن خان نے کہا کہ ورلڈ تھلیسیمیا ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں اس بیماری بارے آگہی فراہم کرنا اور جن لوگوں کے بچے اس موروثی بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں انکو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک موروثی مرض ہے جو ماں باپ میں جینیاتی خامیوں کی وجہ سے اولاد میں منتقل ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بچہ ساری زندگی انتقال خون کے لئے ہسپتال کے چکر لگاتا رہتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں