کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 اپریل 2024 11:00

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ شہر کے اہم چوک بھی خوبصورت ڈیزائن کریں تاکہ شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو۔ انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈی جی پی ایچ اے محمد اکرام ملک، چیف آفیسر کارپوریشن اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان، پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر شعیب اقبال سید نے مال منڈی چوک، کالج چوک اور کمپری ہنسو سکول چوک کے خصوصی طور پربہترین ڈیزائن بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک پتن روڈ پر جاری کام کو بھی جلد مکمل کیا جائے اور شہر میں روڈز پر ٹف ٹائل اور کرب سٹونز کے بقیہ کام کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے شہر میں غیرقانونی بلڈنگز، لاری اڈوں اور تجاوزات کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے اور شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پسپ پروگرام کے سٹی مینجر محمد اسجد خان نے شہر میں جاری ترقیاتی کام بارے جبکہ میونسپل آفیسر اشفاق احمد نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اپروڈ پروگرام بارے بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں