ساہیوال،مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے ہوئے امام مسجد کی داڑھی نوچنے ،ہنگامہ آرائی ، مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ۔ دو بھائی گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) نواحی گائوں ٹبی قاسم میں اعتکاف میں بیٹھے امام مسجد مولانا نیاز احمدپر حملہ کرنے ، داڑھی نوچنے ، ہنگامہ آرائی ، مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسندوں کے خلاف پولیس ہڑپہ نے 18یوم کی تاخیر سے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق 7اپریل کودو سگے بھائیوںنے مسجد میں داخل ہو کر امام مسجد مولانا نیاز احمد اور اعتکاف پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو مارا پیٹا، مولانا نیاز احمد کی داڑھی نوچی اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے مذہبی منافرت پھیلاکر فرار ہو گئے ۔

جب پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے معاملہ دبانے کی کوشش کی اور 18یوم کی تاخیر سے مولانا نیاز احمد امام مسجد کی مدعیت میں مقدمہ 506بی، 337وی ٹو اور297ت پ درج کر لیا ہے ۔پولیس ہڑپہ نے غلام مرتضیٰ کاٹھیا اور غلام مصطفی کاٹھیادو نوںبھائیوں کو حراست میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں