ڈاکواسلحہ کے زور پر دوکاندار، فیکٹری ملازمین سے 6لاکھ33ہزار نقدی ، دو موٹرسائیکل، دو موبائل لوٹ کر لے گئے

جمعہ 26 اپریل 2024 22:25

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) ڈاکو گن پوائنٹ پر دوکاندار اور فیکٹری ملازمین سے 6لاکھ33ہزار 8سو روپے نقدی ، دو موٹرسائیکل اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکو اسلحہ کے زور پر جی ٹی روڈ چک 6چودہ ایل کے قریب دوکاندار حیدر علی سے 5لاکھ 75ہزار روپے نقدی، چک 136نو ایل کے قریب فوڈ فیکٹری ملازم خاور ایوب سے موٹر سائیکل نمبر2552ایس ایل ایل ، 48ہزار 8سو روپے نقدی،موبائل، چک 56پانچ ایل کے قریب قربان علی سے موٹر سائیکل نمبر 3130او کے ای، دس ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کسووال، غلہ منڈی اور یوسف والا نے تین مقدمات 392اور397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں