ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن کاسٹریٹ لائٹس دن میں بھی آن رکھنے پر اظہار ناراضگی

پیر 13 مئی 2024 17:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر کی سٹریٹ لائٹس دن میں بھی آن رکھنے پر اظہار ناراضگی ، بجلی کی بچت کر کے وسائل کو عوامی مسائل حل کرنے پر خرچ کیا جائے، میونسپل افسران کو ہدایت،سٹریٹ لائٹس کی مد میں کارپوریشن کا ماہانہ بل 45سے 50لاکھ روپے ہے جسے بہتر مینجمنٹ سے 5لاکھ روپے تک کم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

شفیق احمد ڈوگر، وہ یہاں کمشنر آفس میں میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ طلوع آفتاب سے قبل سٹریٹ لائٹس کو آف کر دیا جائے جبکہ غروب آفتاب کے بعد انہیں آن کیا جائے۔ انہوں نے مڈھالی روڈ پر تجاوزات کی وجہ سے سڑک کے کام میں روکاٹوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی اور رد تجاوزات دستے کو ہدایت کی کہ وہ مڈھالی روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کرے تاکہ سڑک کے کام میں حائل روکاوٹیں فوری دور ہو سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں