خاتون کو کھینچا تانی سے روکنے پر چرواہے کے بوڑھے باپ کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا

منگل 14 مئی 2024 21:51

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) نواحی چک 62 فور آر میں چرواہے کے بوڑھے باپ خورشید کو پانچ مسلح افراد نے ڈنڈوں سے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق چرواہے محمد مشتاق کا بوڑھا باپ خورشید اپنے بیٹے کے اونٹوں اور گائے کو چرا رہا تھا کہ ایک خاتون فاماں بی بی اور اس کے بچوں کومہنگا وغیرہ نے آ کر کھینچا تانی شروع کر دی بوڑھے خورشید نے چھڑاتے ہوئے ملزموں کو روکا تو مہنگا بلوچ ، ارشد، طارق، عادل اور ممتاز بی بی نے دو نا معلوم ساتھیوں سمیت موقع پربوڑھے خورشید پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے کچومر نکال دیا۔

جس سے خورشید موقع پر ہلاک ہو گیا۔پولیس نورشاہ نے بیٹے محمد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ149, 148, 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور 3ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں