اوورسیز پاکستانی سابق ناظم کو 25لاکھ 33ہزار روپے سے محروم کرنے کی جعلسازی پر ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج

منگل 14 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) پولیس نورشاہ نے ن لیگی سابق ناظم اور اوورسیز پاکستانی صدر الدین کھگہ کو جعلی دستاویزات کے ذریعے 25لاکھ33ہزار روپے کی نقدی سے محروم کرنے کے لیے ٹھیکیدار جاوید یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم ٹھیکیدار جاوید یوسف نی2023-24کی موضع توت والا میں اراضی صدرالدین کھگہ اورسیز پاکستانی سے حاصل کی اور جعلی دستاویزات بنا کر رقم کی ادائیگی کی دستاویزات پیش کیں۔ جو بوگس پائی گئیں۔پولیس نورشاہ نے صدر الدین کھگہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ471, 468, 420ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزم گرفتا رنہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں