واپڈا اہلکار پر تشد د۔ واپڈا ٹیم اور پولیس ان ایکشن

بدھ 15 مئی 2024 21:55

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) نواحی چک 24چودہ ایل میں ڈیفالٹر محمد طارق نے واپڈا اہلکار مدثر پر تشدد کر کے میٹر اتارنے سے روک دیا۔ واپڈا ٹیم اور پولیس کی کاروائی۔ میٹر اور تاریںاتار لیں۔ مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واپڈا میپکو کسووال کے لائن مین مدثر ڈیفالٹر محمد طارق کا میٹر اتارنے گیا تو ملزم نے پسٹل دکھا کر روک دیا ۔15پر کال کے بعد واپڈا لائن سپرنٹنڈینٹ محمد بوٹا، لائن مین ناصر زمان اور محمد نعمان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ڈیفالٹر کا میٹر اتار لیا۔پولیس نے ایس ڈی اوکسووال شہرام خاں کی مدعیت میں مقدمہ 353، 186اور506ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں