ساہیوال، ڈاکو کورئیر ملازم، تاجر، دوکانوں ، بیوپاریوں ، زمینداروں سے نقدی، موٹر سائیکل، موبائل لے اڑے

جمعرات 16 مئی 2024 19:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ڈاکو کورئیر ملازم، تاجر، دوکانوں ، بیوپاریوں اور زمینداروں سی18لاکھ5ہزار863روپے نقدی، کار ، دو موٹر سائیکل اور 14موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ڈاکو گن پوائنٹ پر کورئیر کمپنی کے اہلکار صغیر حسین سے پولیس لائن روڈ پر 5ہزار روپے نقدی اور59پارسل مالیت ایک لاکھ54ہزار863روپے، طارق بن زیاد کالونی میں عبدالقدیر تاجر سے دس ہزار روپے نقدی، طارق بن زیاد کالونی میں روبیل احمد سے موبائل، جی ٹی روڈ غلہ منڈی محمد ہارون سے موبائل، ڈسپنسری روڈفیکٹری ملازم حمزہ رحمان سے 22ہزار روپے نقدی، موبائل، چک135نو ایل میں ندیم احمد کی دوکان سے 56ہزار100روپے نقدی، موبائل، بابا فرید پارک میں کریانہ سٹور منور حسین سے دو لاکھ85ہزار روپے نقدی، چک 133نو ایل کے قریب بیوپاری نصیر عباس سے پانچ لاکھ25ہزار روپے نقدی، چک88چھ آر سے واٹر فلٹر مکینک فہیم احمد سے 5ہزار روپے نقدی، شادمان ٹائون میں محمد عاطف مشتاق سے موبائل اور نقدی دس ہزار100روپے ، ٹی سی ایس کمپنی کے فرید الحسن سے ایک لاکھ70ہزار763روپے نقدی اور موبائل، چک 92چھ آر سے زمیندار عابد شکور سے 25ہزار روپے نقدی، موٹر سائیکل نمبر9865اے جی ڈی، موبائل ، چک7گیارہ ایل سے بیوپاری محمد رمضان سے چارلاکھ 70ہزار روپے نقدی، چک 111نو ایل کے قریب علی حیدر سے 17ہزار روپے نقدی، بیگم شہناز روڈ چیچہ وطنی سے ظفر اقبال زمیندار سے 45ہزار روپے نقدی اوراس کی کار نمبر233اے ایچ ایس اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی ، فتح شیر، غلہ منڈی، فرید ٹائون، ہڑپہ ، یوسف والا اورچیچہ وطنی سٹی نی15مقدمات 392, 382اور397ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں