روزانہ ورزش اور واک بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے موثر ذریعہ ہے، ڈاکٹر عمران حسن

جمعہ 17 مئی 2024 14:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران حسن خان نے کہا ہے کہ موجودہ طرز زندگی مختلف بیماریوں خصوصاً ہائی بلڈ پریشر کا بڑا سبب ہے جسے تبدیل کئے بغیر صحت مند زندگی گزارنا ممکن نہیں، روزانہ ورزش اور واک بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے موثر ذریعہ ہے جس پر کوئی خرچ بھی نہیں آتا۔

(جاری ہے)

وہ یہاں ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ کارڈیالوجی کے زیر اہتمام ورلڈ ہائپر ٹینشن ڈے کے حوالے سے ہونے والی واک کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں شعبہ کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر حصیف رضا، ڈاکٹر نجم الثاقب، ڈاکٹر احمد ذیشان، ڈاکٹر محمد عتیق، ڈاکٹر نثار احمد سعیدی، ڈاکٹر زاہد ستار، ڈاکٹر ساجد مصطفی، ڈاکٹر ہارون گیلانی، ڈاکٹر صائمہ ناز اور ڈاکٹر خلیل احمد، پیرامیڈیکل سٹاف اور نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے اور نمک کم استعمال کیا جائے تاکہ ہائی بلڈ پریشر سے بچا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ ورزش اور سادہ لائف سٹائل سے بھی اس مرض سے کافی حد تک چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں