ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال پارکنگ اسٹینڈ مافیا نے مریضوں کے ورثاء پر داخلہ ٹیکس لگا دیا

ہفتہ 18 مئی 2024 18:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں پارکنگ سٹینڈ مافیا نے مریضوں کے ورثاء کے داخلہ پرجگا ٹیکس لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے گیٹ پر جب کسی بھی مریض کو لے کر موٹر سائیکل سوار ،کار سوار ہسپتال لے کر آتا ہے تو مریضوں کے ورثاء سے ایمرجنسی جانے سے قبل پارکنگ اسٹینڈ پرچی کے نام پر 20روپے موٹر سائیکل سوار اورکارسوار سی50 روپے زبردستی وصولی کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جس سے مریضوں کے ورثاء کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔کیونکہ پارکنگ اسٹینڈ میں ہسپتال انتظامیہ اپنا حصہ وصول کرتی ہے ۔ جس کی وجہ سے پارکنگ اسٹینڈ مافیا کی کھلے عام غنڈہ گردی دن بدن زور پکڑ رہی ہے لیکنمیڈیکل سپرٹنڈینٹ ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔شہریوں نے پارکنگ سٹینڈ کی انتظامیہ کی غنڈہ گردی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کے داخلہ پرمریضوں کے ورثاء سے جبراً وصولیاں بند کی جائیںاور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں