ساہیوال،بھکاری کے روپ میں نوسر باز اہلخانہ کو بے ہوش کر کے ایک لاکھ روپے نقدی لے اڑا

اتوار 19 مئی 2024 17:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2024ء) چرچ روڈ پر دن دیہاڑے ایک بھکاری نے صدا لگا کر بھیک مانگی جب تاجر فردوس رسول کی بہو نے دروازہ کھول کر بھیک دینا چاہی تو بھکاری نوسر باز نے نشہ آور چیز سنگھا کر بہو،کو بے ہوش کر نے کے بعد گھر میں داخل ہو کر فردوس رسول اور اس کی بیوی کو بے ہوش کر کے ایک لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اڈہ چک 15گیارہ ایل میں موبائل شاپ دوکاندار محمد آصف کو نوسر بازوں نے موبائل دیکھنے کے بہانے پندرہ ہزار روپے نقدی اور موبائل لے کر رفو چکر ہو گئے۔پولیس تھانہ سٹی ساہیوا ل اور صدر چیچہ وطنی نے دو مقدمات 420, 379اور380ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک کوئی نوسر باز گرفتار نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں