کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا صبح سویرے شہر کا تفصیلی دورہ،شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

بدھ 22 مئی 2024 14:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نےشہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے شہر کی صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر کوڑے کے ڈھیروں کی موجودگی پر شدید اظہار ناراضگی کرتے ہوئے سینٹری انسپکٹر کو سختی سے ہدایت کی کہ صفائی کا کام صبح7بجے تک مکمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیرذمہ دار سینٹری ورکرز کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ راجباہ 9 ایل کی گرین بیلٹ کو بھی مکمل صاف کیا جائے،گرین بیلٹ پر قائم عارضی ویگن سٹینڈز فوری ہٹائے جائیں اورکوئی ریڑی گرین بیلٹ پر نہ کھڑی ہو۔انہوں نے شہر میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کرنے اور مڈھالی روڈ پر قائم تجاوزات کو مستقل بنیادوں پر دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں