اُردو پوائنٹ پاکستان ساہیوالساہیوال کی خبریںساہیوال، پریس کلب کے سامنے تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف خود ..

ساہیوال، پریس کلب کے سامنے تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او کے خلاف خود سوزی کی کوشش کرنے والی عورت گرفتار

ساہیوال( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء)ساہیوال پریس کلب کے سامنے پولیس تھانہ غلہ منڈی کے ایس ایچ او ظہور پراچہ کے رویہ کے خلاف چک 9-134ایل کی شادی شدہ عورت فرح ادیب کی پٹرول چھڑک کر خود کو زندہ جلانے کی کوشش شہریوں نے کوشش ناکام بنا دی ۔

(خبر جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی فرح ادیب کو پکڑ کر لے گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عرصہ دو ماہ قبل فرح ادیب کے گھر چک 9-134ایل میں چوری کی واردات ہوئی پولیس نے چوری کے ملزموں کا سراغ لگ جانے کے باوجود ملزموں کو گرفتار کر نے کی بجائے مظلوم عورت سے بد تمیزی کی اور نازیبا رویہ اپنایا جس پر احتجاج کرتے ہوئے فرح ادیب نے خود سوزی کی کوشش کی ۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

ساہیوال شہر کی مزید خبریں