ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موبائل فون ‘نقدی ‘موٹرسائیکل اورطلائی زیورات چھین کر فرار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 21:24

ساہیوال۔17 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موبائل فون ‘نقدی ‘موٹرسائیکل اورطلائی زیورات چھین کر فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی واردات 87/6-Rمیں ہوئی یہاں شام کے وقت دونامعلوم ملزمان ایک پاپڑ والی فیکٹری میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر عدابد حسین سے موبائل فون اورنقدی مالیتی 4لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات گنج شکر کالونی میں ہوئی یہاں ڈاکٹر ابوسفیان اپنا کلینک بند کرکے موٹرسائیکل نمبری 197/SLLپر گھر پہنچا جب وہ دروازہ کھولنے لگا تو 2نامعلوم ملزمان زبردستی گھر میں داخل ہو گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے موٹرسائیکل ‘نقدی اورطلائی زیورات وغیرہ کل مالیتی 3لاکھ 45ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں